تہران، ارنا- ایرانی محکمہ برائے مواصلات اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران، ملک میں تجارتی طیاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2020ء کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران، ملک کے تجارتی بیڑے میں 323 طیارے  موجود تھے جن میں سے 158 طیارے مسافروں کی منتقلی میں سرگرم تھے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے 8 سالوں کے دوران، ملک کی ہوابازی کی صنعت کو ترقی دینے کے لئے اہم اقدامات بشمول ہوائی راستوں کا انتظام، نیوی گیشن انفراسٹرکچراور نیوی گیشن امداد کی ترقی، اور ہوائی اڈے کی صلاحیتوں میں اضافہ جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

 لیکن ملکوں کے ہوابازی بیڑے میں تجارتی ہوائی جہازوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق کم بات کی گئی ہے۔

ملک کی ہوابازی صنعت اتھارٹی کیجانب سے نشر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، 2013ء یعنی تدبیر اور امید حکومت کے آغاز کے ابتدا میں ہوابازی بیڑے میں 254 تجارتی طیارے موجود تھے جن میں سے 147 طیارے سرگرم عمل تھے تاہم 2020ء کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران، ملک کے تجارتی بیڑے میں 323 طیارے موجود تھے جن میں سے 158  طیارے مسافروں کی منتقلی میں سرگرم ہیں۔

2016ء میں اور جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ انخلا اور ہمارے ملک کی ہوا بازی کی صنعت کیخلاف پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے قبل ملک میں 287 طیاروں میں سے 180 متحرک تھے۔

لیکن امریکہ کیجانب سے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے باعث ہوائی جہاز کے پرزے خریدنا مشکل ہوگیا اور اس کے بعد میں کورونا کے وباء کی وجہ سے پروازوں میں نمایاں کمی، بہت سارے ہوائی جہازوں کی پروازوں کی معاشی کارکردگی میں کمی کی سبب ہوئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@