اسلام آباد، ارنا - پاکستان میں گفٹ یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کے سربراہ اور لاہور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ نے ایک ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک میں ہونے والی پیشرفتوں کو بہتر سمجھنا اور مغربی میڈیا کے امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے کے مقصد کے لیے میڈیا کے تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

پاکستان میں گفٹ یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کے سربراہ ' طاہر ملک' اور  لاہور میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاؤس آف کلچر کے سربراہ ' جعفر روناس' نے پیر کے روز ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی جس میں فریقین دونوں برادر ممالک میں ہونے والی پیشرفتوں کو بہتر سمجھنے اور مغربی میڈیا کے امتیازی سلوک کے مقابلہ کرنے کے مقصد کے لیے میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے مشترکہ صلاحیتوں خصوصا میڈیا اور مواصلات کے شعبے میں، سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ثقافتی، فنی اور سیاحت کے تعلقات کی ترقی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مابین میڈیا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا کے شعبے میں پاکستانی ماہر طاہر ملک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ میڈیا کے تعاون کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایران میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں پاکستانی نیٹ ورکس اور اخبارات کے بیشتر اخباری ذرائع مغربی نیوز ایجنسیاں ہیں ایرانی حقائق مغربی خیالات سے منعکس ہو رہے ہیں۔

طاہر ملک نے دونوں ممالک کے مابین ہونے والی پیشرفتوں کو بہترسمجھنے کے لئے ایران اور پاکستان کے مابین خبر کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی اس شعبے میں ان گنت صلاحیتیں ہیں جو بدقسمتی سے اب تک استعمال نہیں ہوئے ہیں۔

پاکستانی ماہر نے کہا کہ پاکستان سے ایران اور اس کے برعکس صحافیوں اور میڈیا کے وفود کا تبادلہ، دونوں ممالک کے مابین قومی اور مقامی میڈیا میں سیاسی، ثقافتی، معاشی اور سیاحت کے شعبوں میں موجودہ صلاحیتوں کی عکاسی کرسکتا ہے اور بالآخر دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی تعلقات کی نشوونما کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں خصوصا لاہور میں ایران کے ثقافتی ہاوسز کی سرگرمیوں کو کو لوگوں کے لئے اہم سمجھتے ہو‏ئے کہا کہ دونوں برادر اور مسلم ممالک کے مابین تاریخی ، مذہبی اور ثقافتی مشترکات کی وجہ سے پاکستانی عوام ایران کے ثقافتی ہاوسز  کے ذریعے ایرانی قومی اور تاریخی تہذیب سے زیادہ واقف ہوسکتے ہیں۔

لاہور میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاؤس آف کلچر کے سربراہ ' جعفر روناس' نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی ترقی کے لیے  پاکستان میں میڈیا کے کردار کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی اور صہیونی میڈیا غلط اور جھوٹ پروپیگنڈوں کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ایران اور پاکستان کے امیج کو داغدار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@