کرج، ارنا - ایران کے ٹیلنٹ اور نوجوان سائنسدانوں کے سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی طالب علم فاطمہ احمد نژاد نے ورلڈ ارتھ سائنس اولمپیاڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بات ابوالفضل شاہ بیگ نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا ایرانی صوبے البرز کے شہر کرج سے تعلق رکھنے والی طالب علم ' فاطمہ احمد نژاد' نے ورلڈ ارتھ سائنس اولمپیاڈ کے لیے اپنی مکمل مہارت کےجوہر دکھاتے ہوئے  ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

قابل ذکر ہے یہ طالب علم دوسری بار ہے جو اولمپیاڈ کے سخت مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

شاہ بیگ نے کہا کہ طلباء میں سائنسی اولمپیاڈ کا انعقاد علم کو وسعت دینے ، علم کو گہرا کرنے اور طلباء میں سائنسی جوش و خروش پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

ورلڈ ارتھ سائنس اولمپیاڈ چین کی میزبانی منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@