تہران، ارنا- ایرانی وزیر صحت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے تعمیری تعاون پر تیار ہے تا کہ مستقبل میں وبائی امراض اور صحت کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے موثر میکانزم کا ڈیزائن کرسکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار"سعید نمکی" نے بدھ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام میں منعقدہ ای سی او وزرائے صحت کے چوتھے ورچوئل اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم ایک علاقائی بین سرکاری تنظیم  ہے جس کا رقبہ 8 ملین مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے اور اس کی مجموعی آبادی 440 ملین ہے اور اس کی سرحد یوروپ، چین، روس اور خلیج فارس سے ملتی ہے۔

نمکی نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم نے مشترکہ کوششوں سے رکن ممالک کے مابین قریبی ثقافتی تعلقات کا قیام، ماضی کی مشترکہ تاریخ اور مستقبل میں مشترکہ پروگراموں کے ذریعے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ نے ثابت کر دیا کہ تجارت، نقل و حمل اور یومیہ کاروبار کیلئے عملی تعاون کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایکو رکن ممالک کے درمیان صحت کے بنیادی ڈھانچوں کی تقویت  کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 17 مہینوں میں، کورونا وبا نے دنیا میں پھیل چکی ہے جس نے ہمیں قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر یہ سبق سکھایا کہ عالمی برادری میں اس وبا کیخلاف مقابلہ کرنے کی کوئی تیاری نہیں ہے۔

نمکی نے کہا کہ اس وائرس نے اس بات کا مظاہرہ کیا کہ آج، پہلے سے کہیں زیادہ علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے اور یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس کا ایک عالمی حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ "کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے مگر سب محفوظ ہوں" کی بات، صرف اجلاسوں اور کانفرنسوں کے دروازوں کے پیچھے رہ گئی اور موجودہ صورتحال میں اس کا کوئی معنی نہیں ہے؛ جس کا مطلب عدم مساوات ہے؛ جہاں 57 فیصد اعلی آمدنی والے ممالک میں کورونا کیخلاف ویکسینشین ہوگئی ہیں جبکہ 1 فیصد سے کم، کم آمدنی والے ممالک میں کوویڈ-19 کیخلاف ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ ہزاروں کلومیٹر مشترکہ سرحد کیساتھ ، ای سی او ممالک کے درمیان تعاون کی بے پناہ صلاحتیں ہیں اور اب کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے بعض اقدامات بشمول سرحد پار ٹرانسپورٹ میں حافظتی تدابیر پر عمل کرنا، جلدی سے بیماری کی تشخیص، سرحدوں کے درمیان آنے والے جانے افراد کا کنٹرول اور کورونا وائرس کی نئی قسم میں اضافے ہونے کی روک تھام، ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے تعمیری تعاون پر تیار ہے تا کہ مستقبل میں وبائی امراض اور صحت کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے موثر میکانزم کا ڈیزائن کرسکیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@