اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس اور ٹیکنالوجی کمیٹی کے سربراہ نے مختلف شعبوں بشمول ممبر ممالک میں سائنس پارکس کا قیام اور تعاون کے مزید مواقع کی پیداواری پر مختلف راستوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس اور ٹیکنالوجی کمیٹی کے سربراہ "اقبال چودھری" نے اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے میں ایرانی سفیر "سید محمد علی حسینی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر چودھری نے ایرانی سفیر کو او آئی سی کے ممبر ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مستقبل کے منصوبوں کی وضاحتیں پیش کیں۔

 انہوں نے رواں میلادی سال کے دوران، سائنس اور ٹیکنالوجی میں اسلامی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس کیلئے کمیٹی کے منصوبوں، تنظیم میں کورونا ویکسین تیار کرنے اور افریقی ممالک میں اسلامی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کی وضاحت کی۔

اقبال چودھری نے ایرانی سفیر کیساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی پارکس کا قیام، ایران اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان  طلباء اور پروفیسرز کا تبادلہ، افریقہ میں سائنس اینڈ ٹکنالوجی کمیٹی کے تحقیقی پروگرام اور تنظیم کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس کمیٹی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین مشترکہ منصوبوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

دراین اثنا پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے اسلامی امت کی ترقی و بہبود کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹی کے اقدامات کو بھی سراہا اور مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی سائنسی اور تکنیکی تعاون سے متعلق قائمہ کمیٹی کی 15 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس 2016 میں پاکستانی حکومت کے زیر اہتمام میں اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@