ان خیالات کا اظہار "سورنا ستاری" نے ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ 2021ء اینوٹکس ٹیکنالوجی اور انوویشن کی دسویں نمائش کی افتتاحی تقریب کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ نے دنیا میں ٹیکنالوجی بالخصوص بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کا باعث ہوا اور اب ایران اس حوالے سے دنیا کے ٹاپ ممالک میں شامل ہے۔
نائب ایرانی صدر برائے سانس ائر ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایران بائیوٹیکنالوجی کے میدان میں ایشیا کے ٹاپ ممالک میں سے ایک ہے اور یقینی طور پر کورونا وبا کا پھیلاؤ، ایران میں بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کا باعث ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس تغیر کے طبی سامان، خام مال، ویکسین اور کچھ ادویات کی تیاری پر اثرات کو ملک میں کورونا پھیلنے کے آغاز ہی سے دیکھا۔
ستاری نے کہا کہ شروع میں، ٹیکنالوجی کے میدان میں کام کرنے کا مذاق اڑاتے تھے لیکن اب یہ ملک کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے ٹیکنالوجی کو اپنی پہلی ترجیح بنا دی ہے اور یہ اس کے بعد اقتدار میں آنے والی کسی بھی حکومت کی پہلی ترجیح ہے؛ ٹیکنالوجی ہی ملک کی طاقت، معیشت، ثقافت اور ترقی کا سبب بنتی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@