تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور فلسطینی عوام کے قتل میں غاصب صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم برادری اس نسل کشی کے خلاف کھڑی ہے۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے منگل کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور لوگوں اور بچوں کے قتل میں غاصب صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت انسانی حقوق کا احترام نہیں کرتی ہے اور ہم ہر روز اس حکومت کے جرائم کو دیکھ رہے ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ ہم ایسے جرائم دیکھ رہے ہیں جبکہ ہمارا سوال یہ ہے کہ عالمی انسانی حقوق کہاں ہے؟عالمی برادری کچھ کیوں نہیں کہتی ہے؟ لیکن صیہونی حکومت کو یقین کر لینا چاہئے کہ امت مسلمہ اس نسل کشی کے خلاف کھڑی ہے۔

قالیباف نے کہا کہ ایسے ظالم حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرنے والے رجعت پسند ممالک کے رہنماؤں کو جاں لینا چاہئے کہ امت مسلمہ اور مزاحمتی شہدا ان جرائم کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے وہ کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں کابل میں دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دارالحکومت کابل کے سید الشہدا سکول میں ہونے والے یکے بعد دیگرے حالیہ دھماکوں سے 80 افراد  سے زائد شہید جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@