یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قیدیوں کا معاملہ ہمیشہ ایران کے ایجنڈے میں رہا ہے۔
انہوں نے ایرانی کے 7بلین ڈالر اثاثوں میں کی رہائی کے بارے میں کہا کہ ان تمام وسائل کو مکمل طور پر چھوڑنا چاہیے۔
خطیب زادہ نے ایران اور سعودی مذاکرات اور باضابطہ تعلقات کے قیام کے لئے سنجیدہ اقدامات کے بارے میں کہا کہ لہجے اور گفتگو کو تبدیل کرنے سے تناؤ کو کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے ، لیکن جب تک رویے میں تبدیلی نہ آئے اس سے سنجیدہ نتیجہ نہیں نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سعودی عرب سمیت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ کسی بھی سطح اور کسی بھی شکل میں بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
خطیب زادہ نے ویانا مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ہم غور کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے ، لیکن ہم ایٹمی مذاکرات کو غیر ضروری طول دینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔ اہم بات یہ ہے کہ اس معاہدے "نہ ایک لفظ زیادہ اور نہ ہی ایک لفظ" پر کم عمل کیا جائے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@