چین کی بین الاقوامی ریڈیو کے مطابق، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل "ولادیمیر نوروف" نے اس تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک کو معیاری طور پر جانوروں اور پودوں کی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام اور سرحد پار سے نقل و حمل کی سہولت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔
اس کے علاوہ اس تقریب میں "چینگ دائو" کی علاقائی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مستحکم کرنے کی تجویز کو بھی پیش کیا گیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ 2021ء شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی بیسویں برسی کے موقع پر سارے فریقین کے درمیان علاقائی تجارت اور اقتصاد کی توسیع کے مقصد سے باہمی اور کثیر الجہتی تعاون میں مزید اضافہ ہونا ہوگا۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے چینگ دائو تجویز سے ممبر ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقائی معاشی اور تجارتی تعاون کو گہرا کریں، بین الاقوامی نقل و حمل کے بڑے چینلز کو آسان بنائیں اور تجارت اور سرمایہ کاری میں آسانی پیدا کریں اور ایس سی او علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اقتصادی اور تجارتی فورم کے افتتاح کے ساتھ ساتھ ایک نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ایران نے بھی حصہ لیا تھا۔
خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو 15 جون 2001ء میں شنگھائی شہر میں قیام عمل میں لایا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین، روس، بھارت، پاکستان، کرغیزستان، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان اس تنظیم کے مستقل اراکین ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان، منگولیا اور یبلاروس، ایس سی اور کے نگران اراکین ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@