تفصیلات کے مطابق، ہفتہ کی دوپہر ایران کے مقامی وقت 1 بج کر 7 منٹ پر نئے سال 1400 کا آغاز ہوگیا.
آج ہفتہ کے دن ایرانی کلینڈر کے مطابق، نئے ایرانی سال 1400 کے پہلے مہینے فروردین کا آغاز ہوگا.
نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایرانی عوام اپنے گھروں میں ایک ہی دسترخوان پر نئے سال کے آغاز کی دعا پڑھتے ہیں.
نوروز کی ایک دلچسپ رسم یہ ہے کہ لوگ سال کے آغاز پر اپنے گھروں میں ایک خصوصی دسترخوان بچھاتے ہیں جس پر سات مختلف اور مخصوص اشیاء رکھی جاتی ہیں جن کا نام حروف تہجی کے مطابق "س” سے شروع ہوتا ہے. اس رسم کو "ھفت سین ” کا نام دیا جاتا ہے.
نوروز 12 ممالک ميں منايا جاتا ہے جن میں اسلامی جمہوريہ ايران، پاکستان، ترکی، آذربائيجان، بھارت، ازبکستان، کرغستان، قازقستان، افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان اور عراق شامل ہيں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@