ان خیالات کا اظہار "حجت کرمانی" نے آج برزو اتوار کو ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بروز اتوار کو زاغری کی پانچ سالہ سزا ختم ہوگئی اور چونکہ وہ ایک سال سے سیکورٹی بانڈ کیساتھ گھر میں تھی اور وہ تہران میں اپنے والد کے گھر سے صرف 300 میٹر کے دائرے تک کا سفر کر سکتی تھی؛ اب اس کا سیکورٹی بانڈ اس سے الگ کردیا گیا۔
کرمانی نے کہا کہ حکومت کیخلاف پروپیگنڈہ کی سرگرمیوں کے الزام میں میری مؤکل کے دوسرے کیس کی سماعت کا وقت 15 مارچ مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زاغری اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف بعض سرگرمیوں میں ملوث پائی جاتی ہیں جس کے بعد انھیں اپریل 2016ء میں تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ میں گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انھیں 5 سال کی سزا سنادی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@