یہ بات اس صوبے کی صنعت، کان کنی اور تجارت کی تنظیم کے ڈپٹی برائے کاروباری اور ترقی امور "محمد رفیع سلطان زادہ" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سیستان و بلوچستان کے کسٹمز کے ذریعہ پاکستان کو 480 ملین و 173 ہزار و 975 ڈالر مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔
سلطان زادہ نے کہا کہ اس عرصے میں پاکستان کو جو برآمدات کی گئیں ان میں بیشتر تعمیراتی سامان اور سازوسامان جیسے سیمنٹ ، گندھک ، کھجور کی اقسام اور سیرامکس شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران ، سامان اس صوبے سے افغانستان میں برآمد کیا گیا جس کی مالیت 391 ملین اور 157 ہزار ڈالر ہے ، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ تھا اور اس میں تعمیراتی سامان اور سازو سامان ، زرعی فصلیں اور سیرامکس شامل تھے۔ .
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 27 جنوری 2021 - 14:58
زاہدان، ارنا – ایرانی جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے کسٹمز اور سرحدی مارکیٹوں سے پاکستان کو رواں سال کے نو مہینوں کے دوران 839 ملین و 420 ہزار و 897 ڈالر مصنوعات برآمد کی گئي ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 116 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔