تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں "قومی تیل، ایرانی مصنوعات اور خدمات" کے نعرے کے ساتھ 25ویں عالمی تیل، گیس، تطہیر اور پیٹرو کیمیکلز کی نمائش کا افتتاح کردیا گیا جس میں 550 قومی کمپنی شریک ہیں۔

ایرانی وزیر تیل "بیژن نامدار زنگنہ"، ایرانی مجلس کے نمائندے اور تیل کی صنعت کے ماہرین نے اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے صرف ماہرین اس نمائش کو دیکھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 25ویں عالمی تیل، گیس، تطہیر اور پیٹروکیمیکلز نمائش 22 سے 25 جنوری تک ایرانی دارالحکومت تہران میں جاری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@