تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بحثیت خارجہ تعلقات کے عہدیدار کے شامی وزیر خارجہ کیخلاف پابندی لگانے کا مقصد، قیام امن کے راستے میں روڑے اٹکانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز ہفتے کو یورپی یونین کیجانب سے شامی پناہ گزینوں اور شامی وزیر خارجہ "فیصل مقداد" کیخلاف پابندی لگانے کے رد عمل میں کرتے ہوئے اسے ایک غیر تعمیری اقدام قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام، شامی بحران میں اضافے سمیت اس مسئلے کے سیاسی حل کو مزید پیچیدہ بنائے گا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے بروسلز اور دمشق کے درمیان عدم اعتماد بڑھ جائے گا اور ایک ایسے وقت جب شامی مسئلے کو سیاسی حل کی ضرورت ہے تو اس وقت بحثیت خارجہ تعلقات کے عہدیدار کے شامی وزیر خارجہ کیخلاف پابندی لگانے کا مقصد امن کے راستے میں روڑے اٹکانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

خطیب زادہ نے مزید کہا ایک ایسی صورتحال میں؛ یورپی یونین کیجانب سے شامی سرزمین کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کی جارجیت کی مذمت کرنے سمیت شامی عوام کیخلاف امریکی ظالمانہ پابندیوں کی مخالفت کی توقع کی جاتی تھی۔

انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اپنے اس اقدام پر نظر ثانی کرے، انہوں نے اس طرح کے اقدامات اٹھانے کو عقلمندی کیخلاف قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@