ماسکو، ارنا - ایرانی اور روسی حکام کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک اور پھیلتے ہوئے تعلقات اپنے تاریخی عروج پر ہیں۔، دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

دونوں ممالک کے عہدیداروں کے مطابق ، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، خارجہ پالیسی کے ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ برسوں میں علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت میں ایرانی - روسی تعاون میں مسلسل اضافہ ہوگا۔
ایران روس تعلقات اسٹریٹجک ، مستحکم اور حتی کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین معمولی تعلقات سے بالاتر طے شدہ تعلقات ہیں ، اور ماہرین کے مطابق ، بین الاقوامی اور علاقائی میدان میں ہونے والی تبدیلیوں سمیت کوئی عنصر ان بڑھتے ہوئے تعلقات میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔ .
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ روس کو ایران کے علاوہ کسی بھی ملک کے ساتھ عملی طور پر ایسا کوئی تعاون نہیں ہے۔
ان کے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف نے بھی روس کو مشکل وقت کا دوست بتاتے ہوئے مزید کہا کہ ہم مشکل وقت میں اپنے دوستوں کو کبھی نہیں فراموش کریں گے۔
روسی انسٹی ٹیوٹ برائے پولیٹیکل اسٹڈیز کے سربراہ سرگئی مارکوف کا خیال ہے کہ حالیہ برسوں میں ایران اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔
روس کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے بین الاقوامی امور کے شعبے کے سربراہ "گنادی آودییف" نے بھی ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس مشرق وسطی کے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جامع تعلقات استوار کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
روس میں تعینات ایران کے سفیر کاظم جلالی نے اس سلسلے میں کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد ایران اور روس کے درمیان شام میں باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ ایران کی پوزیشن کے لئے بین الاقوامی تنظیموں میں روس کی مستحکم حمایت دوہری اہمیت کی حامل ہے، لہذا اس نے دونوں فریقین کے مابین معاشی تعلقات کو پھل پھولنے کا ایک بہترین موقع پیدا کیا ہے خاص طور پر پابندیوں اور کرونا کی صورتحال میں۔
روس ایران تجارتی کونسل کے چیئرمین ولادیمیر اوبیدنوف نے کہا کہ مشترکہ مفادات، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد دینے کے لئے دوطرفہ تعلقات میں بحیرہ کسپین کے دونوں اطراف مشترکہ آبی سرحدوں کے ساتھ ، اور اسٹریٹجک تعلقات اور پچھلے کچھ سالوں میں اضافے نے کاروباری تعاون کے خالص مواقع پیدا کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2020 میں ایران اور روس کے درمیان تجارت کے حجم کو ایک ارب اور  700 ملین ڈالر قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ اسٹریٹجک تعلقات کی وجہ سے دونوں ہمسایہ ممالک کے تبادلے کا یہ حجم بہت کم ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 26 جنوری کو ایک کاروباری دورے پر ماسکو کا دورو اور روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔
اگلے دورے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایرانی وزیر خارجہ کا روس کے 32 ویں دورہ اور رواں سال کے دوران ماسکو کے پانچویں دورہ ہوگا۔
 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@