یہ بات "بہروز کمالوندی" نے پیر کی رات ایرانی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے فردو تنصیبات میں 20 فیصد یورینیم کی افزودگی کے آغاز کو پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے اسٹریٹجک اقدام کے نفاذ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔
کمالوندی نے کہا کہ فردو تنصیبات میں 20 فیصد یورینیم کی افزودگی شروع ہوچکی ہے اور یہ ایک مستحکم سطح تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم واقعے کے لئے دو کاسکیڈس میں 20 فیصد افزودگی جاری ہے۔
انہوں نے اس واقعے کو پابندیوں کے ختم کرنے کے لئے اسٹریٹجک اقدام کے نفاذ کے مطابقت میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کی گئی تھی اور یہ کام 12 گھنٹوں میں مکمل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 2010 میں ہم نے 20 فیصد ایندھن تیار کیا تھا اور صلاحیت کچھ نیا نہیں ہے، ہمارے پاس آسانی سے 20 فیصد سے زیادہ افزودہ کرنے کی صلاحیت ہے اور ہم فی الحال اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 5 جنوری 2021 - 11:03
تہران، ارنا – ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ فردو تنصیبات میں 20 فیصد یورینیم کی افزودگی کا آغاز کیا گیا۔