یہ بات مجید تخت روانچی نے بدھ کے روز شام سے متعلق اقوام متحدہ کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سب کو شام کی خودمختاری، سیاسی آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرنا چاہئے۔
انہوں نے شام میں کسی بھی علیحدگی پسندانہ اقدامات یا ناجائز اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر موجود تمام غیر ملکی افواج کو اس ملک کو چھوڑنا چاہئے۔
تخت روانچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے بحران کے سیاسی حل کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس پیغام پر شامی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ تہران کے دوران بھی زوردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادلب جیسے مقامات کو دہشت گرد گروہوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہئے ، اور ہمیں شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس لعنت کے مکمل خاتمے تک جاری رکھنا چاہیے۔
تخت راونچی نے بھی شام میں صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اشتعال انگیز فوجی مہم جوئی کو روکا جانا چاہئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@