تہران، ارنا- ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ہم 21 ملین افراد کی ویکسینیشن کیلئے غیر ملکی کمپنیوں سے 42 ملین ویکسین ڈوز کی خریداری کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اندر کوورنا ویکسین کی تیاری بھی اچھے مراحل میں ہے اور آئندہ ہفتے میں انسانوں پر آزمائش کے مرحلے میں داخل ہوگی۔

ڈاکٹر سعید نمکی نے بدھ کے روز ہفتہ بسیج (ایرانی رضاکار فورس) کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس ہفتے کے دوران کورونا سے متاثرہ افراد کی جلد تشخیص، ٹیسٹ میں اضافے اور بیماریوں کے انتظام میں ایک بڑا منصوبے نفاذ ہوگا جس کے اثرات کو آنے والے ہفتوں میں مشاہدہ کر سکیں گے۔

نمکی نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی اموات میں کمی آئے گی اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عوام میں صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے میں اضافہ ہوگیا ہے اور 90 فیصد کے افراد صحت کے تدابیر پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے لاک ڈاون کے سلسلے میں نجی اور سرکاری اداروں کی بندشوں اور بعض میں صرف آدھا عملے کی موجودگی سے متعلق صدر ممکلت کی ہدایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کورونا وائرس کی روک تھام میں موثر ثابت ہوگیا ہے۔

نمکی نے کہا کہ ہم نے تین طریقوں سے کورونا ویکسین کی فراہمی پر اقدامات اٹھائے ہیں ایک تو عالمی ادارہ صحت سے 16 ملین 800 ہزار ویکسین ڈوز کی خریداری ہے جس سے 8 ملین 400 افراد (10 فیصد) کی ویکسینیشن ہوگی کیونکہ اس ویکسین کو ہر فرد کیلئے 2 ڈوز کی انجشکن ہوگی۔

وزیر صحت نے کہا کہ دوسرا اقدام یہ ہے کہ ہم یک کمپنی سے مشترکہ معاہدے کے فریم ورک کے اندر 5۔5 ملین ویکسین ڈوز اور ایک غیر ملکی کمپنی سے 20 ملین ویکسین ڈوز کی خریداری کریں گے؛ یعنی مجموعی 21 ملین افراد کی ویکسینیشن کیلئے غیر ملکی کمپنیوں سے 42 ملین ویکسین ڈوز کی خریداری کریں گے۔

نمکی نے مزید کہا کہ اب 12 علم پر مبنی ایرانی کمپنیاں، کورونا وائرس کی تیاری کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ ان کمپنیوں میں سے 4 کمپنیوں نے اس حوالے سے کافی ترقی کی ہے اور وہ اب کورونا وائرس کی ویکسن کی تیاری کیلئے جانوروں پر مطالعے کے مرحلے کو مکمل کر چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چار کمپنیاں، بہت جلد کرونا ویکسن کی تیاری کے تیسرے مرحلے یعنی انسانی مطالعے کے مرحلے میں داخل ہوں گی اور ان میں سے ایک کمپنی نے انسان پر آزمائش کیلئے عالمی ادارہ صحت سے لائسنس حاصل کیا ہے اور آئندہ ہفتے میں اسی آزمائش کا آغاز ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@