"کیانوش جہانپور" نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ایران میں تیار کردہ 8 ویکسین کو عالمی ادارہ صحت کے کووڈ-19 ویکسین کنڈیڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے دعوی کیا ہے کہ اس کی بنائی گئی کرونا وائرس کی تجرباتی ویکسین 90 فی صد سے زائد مؤثر ثابت ہوئی ہے؛کمپنی اسے کورونا وبا کے خلاف بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے جس کے باعث اب تک پوری دنیا میں 12 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ فائزر کی جانب سے کورونا کی ممکنہ ویکسین کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں کرونا وائرس کے آغاز سے اب تک اس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 5 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق وبائی مرض سے دنیا بھر میں اب تک 12 لاکھ 56 ہزار 254 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موت کے لحاظ سے ایران دنیا کی نوین نمبر پر ہے، امریکہ، برازیل، بھارت، میکسیکو، برطانیہ، اٹلی، فرانس اور سپین میں دوسرے ملکوں کی بنسبت سب سے زیادہ کرونا سے متاثرہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@