تہران، ارنا – ایرانی وزیر امور خارجہ کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور افغانوں کی زیرقیادت اور ملکیت میں افغان انٹرا ڈائیلاگ کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بات محمد ابراہیم طاہریان نے گزشتہ روز افغانستان میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے محترمہ خاتون دبورا لاینز  اور افغانستان میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر (UNAMA)'یوناما'کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس ملاقات کے دوران ، افغانستان میں موجودہ تبدیلیوں اور سیاسی و سلامتی کی صورتحال اور اس ملک میں امن عمل کا جائزہ لیا گیا اور دونوں فریقوں نے افغانستان کے اندر بات چیت کے مختلف پہلوؤں پر اپنے خیالات کی وضاحت کی۔

اس ملاقات میں طاہریان نے افغانستان کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر بات چیت اور بین الاقوامی مشاورت کو آسان بنانے کے لئے اقوام متحدہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمایاں کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے ساتھ باہمی تعاون پر تیاری کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان کے امن و سلامتی کو اپنا امن اور سلامتی سمجھتا ہے اور کہا کہ افغان ملکوں کی زیرقیادت اور ملکیت امن عمل کے لئے ہمارے ملک کی حمایت پر زور دیا۔

خاتون لاینز نے افغان عوام سے ایران کی حمایتوں کی تعریف کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے امن عمل کو آگے بڑھانے اور خطے کے ممالک کے ساتھ افغانستان کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے تعاون میں موثر کردار ادا کرنے پر تیاری کا اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران ، دونوں فریقوں نے افغانستان میں گذشتہ تین ماہ کے دوران تشدد میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کر کے تشدد میں کمی اور شہری کے قتل کی روک تھام پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@