تہران، ارنا - ایران کسٹم کے تکنیکی و کسٹم امور کے ڈپٹی نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ مہینے کے دوران زرعی مصنوعات کی مالیت 2 ارب 570 ملین ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.2 فیصد بڑھ گئی ہے۔

"مہرداد جمال ارونقی" نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں  30 لاکھ اور 706 ہزار ٹن زرعی مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 ملین اور 979 ہزار ٹن وزن کے ساتھ 24.4 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چھ مہینے میں زرعی برآمدات کے سب سے اوپر 10 آئٹمز جن میں پستا ، ٹماٹر ، تربوز ، ٹماٹر کا پیسٹ ، پستا کے دانے ، سیب ، آلو اور آڑو شامل ہیں۔
ارونقی نے کہا کہ اس عرصے کے دوران جلد کے ساتھ پستوں کی برآمد 47 ہزار ٹن، ٹماٹر کا پیسٹ 104 ہزار ٹن برآمد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 81 ملین ڈالر کی قیمت کے ساتھ سات ہزار ٹن  پستہ دانے کی برآمد میں وزن کے لحاظ سے 91 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 52 فیصد اضافہ ظاہر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق ، متحدہ عرب امارات ، افغانستان اور چین ان مصنوعات کی اصل منزلیں تھیں اور معاشی پابندیوں، ممالک میں کرونا بحران اور برآمدی دشواریوں کے باوجود زرعی مصنوعات میں اب بھی ریکارڈ برآمد ہوتی ہے اور ان میں سے کسی بھی پریشانی نے زرعی مصنوعات کی برآمد کو روکا نہیں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@