ان خیالات کا اظہار نیشنل آئل کمپنی کے ڈائریکٹر برائے دریافت کے امور "سید صالح ہندی" نے اس کمپنی کے ڈائریکٹر مینجنگ "مسعود کرباسیان" کے نام میں ایک خط میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ووڈ میکنزی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، نیشنل ایرانی آئل کمپنی نے 2019 میں دنیا میں ہائیڈرو کاربن کے وسائل کی دریافت سے متعلق پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا ہے۔
"عالمی ایکسپلوریشن 2019 ء – مفادات کا تسلسل" کے عنوان سے ووڈ میکنزی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نیشنل آئل کمپنی نے 2019ء کے دوران آئل اور گیس کے حجم کی دریافت کے شعبے میں 973۔4 بلین بیرل مائع ہائیڈرو کاربن کی دریافت سے قومی اور بین الاقوامی تیل کمپنیوں میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے جو 2019 میں دنیا میں پائے جانے والے ہائیڈرو کاربن کے کل حجم کے 31 فیصد کے برابر ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@