تہران، ارنا – ایرانی فلم ساز "مجید مجیدی" کی بنائی گئی فلم "سورج" نے 77 ویں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے اور فلمی رسالے "ورائٹی" اور "اینڈی وائر" نے اس ایرانی ہدایت کار کی تازہ ترین پروڈکشن پر تنقیدیں شائع کی ہیں۔

سورج نامی فلم ایرانی ہدایت کار اور پروڈیوسر مجید مجیدی کی تازہ ترین فلم ہے جس کا موضوع ورکنگ چلڈرن ہے۔
اس سماجی فلم نے 38 ویں فجر فلم فیسٹیول کی بہترین فلم اور بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ جیتا تھا اور اب اس میلے کے گولڈن لائن جیتنے کے لئے 77 ویں وینس بین الاقوامی فلمی میلے کے مرکزی انعام کے حصے میں مقابلہ کررہی ہے۔
مجیدی نے گزشتہ روز وینس فلم فیسٹیول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ ملازمت کرنے والے بچوں کا بحران کسی خاص ملک سے مخصوص نہیں ہے اور یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔
انہوں نے امریکی پابندیوں کے تحت ایرانی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی غیر انسانی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی عوام چالیس سال سے مشکل حالات میں گذار رہے ہیں۔
انہوں نے مشرق وسطی میں امریکی اشتعال انگیزی اقدامات کو اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک میں معاشرتی مسائل بڑھانے کی اصلی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسے خطے میں ہیں جو بحرانوں سے دوچار ہے جس کا نقصان بچوں اور غریب خاندانوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@