سعید خطیب زادہ نے گزشتہ روز فرانسیسی میگزین چارلی ایبدو میں پیامبر اکرم کی (ص) کی توہین آمیز تصاویر کی اشاعت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس گستاخانہ اقدام کی مذمت کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور دیگر انبیاء کی توہین کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پہلی بار نہیں اس سے قبل بھی اس میگزین نے دنیا کے ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔
خطیب زادہ نے کہا کہ فرانسیسی جریدے نے گستاخانہ خاکوں کو آزادی اظہار کے بہانے سے شائع کیا ہے جس کے نتیجے میں اس نے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو مجروح کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے مذاہب کی توہین آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ آزادی اظہار کا مطلب دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین ہرگز نہیں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@