تہران، ارنا- ایرانی ویٹرنری تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے 40 ہزار ٹن ڈیری مصنوعات کو یوریشین یونین کے ممالک بالخصوص روس میں برآمدات کی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "علی صفر ماکنعلی" نے منگل کے روز منعقدہ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران، سرخ گوشت اور کچے جانوروں کی مصنوعات کی درآمد کے لئے صحت کے پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس، قازقستان، آرمینیا، کرغزستان، بیلاروس کے ملکوں کو درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ پروٹوکول کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی ویٹرنری تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے وزارت صحت کے مطابق  کریمین کانگو بخار کے کیسز کی تعداد میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 57 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے سیستان و بلوچستان میں صحت کے تدابیر پر عمل پیرا ہونے سے کریمین کانگو بخار کے کیسز میں کمی نظر میں آئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@