تہران، ارنا- ایران میں پچھلے 5 مہینوں کے دوران 360 سے زائد گاڑیوں کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی محکمہ برائے کان کنی، تجارت اور صنعت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدا سے اب تک دو ایرانی کار کمپنیوں ایران اور سایپا میں 360 ہزار599 گاڑیوں کو تیار کیا گیا ہے حالانکہ کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 298 ہزار 307 گاڑیوں کی تیاری ہوگئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی تیاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ دو بڑی کار کمپنیوں کی فراہمی والی کاروں کی تعداد مجموعی طور پر 286 ہزار 363 تھی جس میں گذشتہ سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 263 ہزار537 ڈیلیور شدہ کاروں کے مقابلے 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اس سال اگست کے آخر تک پارکنگ میں تجارتی گاڑیوں کی مجموعی انوینٹری میں 13 فیصد کمی اور نامکمل گاڑیوں میں 28 فیصد کمی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@