5 ستمبر، 2020، 3:29 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84027676
T T
0 Persons
ایرانی مسافر کاروں کی پیداوار میں 20 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا - ایرانی مسافر بردار کاروں کی پیداواری میں رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

"ایران خودرو" صنعتی گروپ نے اس عرصے میں مسافربردار کاروں کی پیداوار کے اعدادوشمار میں 39 فیصد اضافے کے ساتھ اپنے مارکیٹ شیئر کو 7 سے 54 فیصد تک بڑھا دیا۔
اس صنعتی گروپ نے رواں سال کے پہلے پانچ مہینے کے دوران 188 ہزار و 223 مسافر کاریں تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مذکورہ صنعتی گروپ اسی عرصے میں تجارتی اور بھاری گاڑیوں کے شعبے میں پیداوار کی تعداد میں تقریبا 171 فیصد اور اس شعبے کے مارکیٹ شیئر میں 10.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
مجموعی طور پر یہ کمپنی اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں مسافربردار اور تجارتی گاڑیوں کی پیداواری میں گزشتہ سال کے مقابلے 19 فیصد اضافے کے ساتھ 192 ہزار کاروں تک پہنچنے میں کامیاب رہا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .