یہ بات حیدر العبادی نے گزشتہ روز عراقی سرکاری نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ الکاظمی کے دورہ ایران نے سابق وزرائے اعظم کے دوروں کی تکمیل کی جس کا مقصد عراق کے اعلی مفادات پر توجہ مرکوز کرنا اور خارجہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اس ملک کی تہذیب اور تاریخ کی گہرائی کا استعمال کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے موثر کردار ادا کرنے اور امریکہ، ایران اور سعودی عرب کے ساتھ اچھے اور متناسب تعلقات کا خواہاں ہے۔
عراق میں النصر اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ بغداد کو اپنے بین الاقوامی تعلقات میں توازن قائم رکھنا چاہئے اور تنازعات سے دور رہنا چاہئے۔ کیونکہ یہ نہ صرف عراق کے مفاد میں ہے بلکہ خطے کے مفاد میں بھی ہے۔
مصطفیٰ ال کاظمی کا دورہ ایران اور دوسرے پڑوسی اور علاقائی ممالک کے دورہ کیلیے ان کا فیصلہ امن و سلامتی اور تنازعات سے بچنے کے ذریعےعراق کی خودمختاری اور عراقی اور مشترکہ مفادات کے حصول کو دکھانے کیلیے ایک موقع ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں جو ایران بین الاقوامی پابندیوں کا شکار ہے عراق کے پاس ایران کے سات باہمی مفادات اور خودمختاری کے احترام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ الکاظمی گزشتہ ہفتے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں ایرانی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کیلیے ایران کا دورہ کیا،
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@