تہران، ارنا – ایرانی ایوی ایشن تنظیم نے ایرانی مسافر بردار طیارے پر امریکی لڑاکا طیاروں کی جارحیت پر آئی سے اے او کا احتجاج کیا۔

دو جنگی طیاروں نے کل رات شام کے فضائی حدود میں ایران کے مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جو ایرانی پائلٹ نے جہاز کو ان دونوں لڑاکا طیاروں کے ٹکراؤ سے بچانے کے لئے پرواز کی اونچائی کو تیزی سے کم کیا  جس کے نتیجے میں جس کی وجہ سے اس طیارے  کے متعدد مسافر زخمی ہوگئے، اور پرواز کو جاری رکھتے ہوئے بیروت ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارلیا اور اپنی ماموریت انجما دینے کے بعد کچھ دیر قبل واپس تہران پہنچ گيا ہے۔
 ایران نے اس واقعے پر بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) ICAO  کا سرکاری طور پر احتجاج کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@