ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلامحسین اسماعیلی نے آج بروز پیر اپنی 27 ویں پریس کانفرنس میں کہا کہ آج کی علی الصبح امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی باشندے کو سزائے موت دی گئی۔
موسوی مجد نے پیسے کی بدولت امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور غیر ملکی سروسز کے لیے سیکورٹی معلومات خاص طور پر قدس فورس کے انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کیا ہے۔
وہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے اندر امریکی ڈالر کے لئے جاسوسی کر رہا تھا۔ انہوں نے مختلف ادوار میں کچھ فوجی کمانڈروں خاص طور پر جنرل قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور اس کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کیا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@