تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک میں رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران 12 ممالک کو چائے کی پٹی کی برآمدات ہوئی ہے جن کی شرح وزن کے لحاظ سے 575 ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 493 ہزار 785 ڈالر کی ہے۔

"سید روح اللہ لطیفی" نے اتوار کے روز اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ عراق نے 183 ٹن چائے کی پٹی جن کی مالیت 237 ہزار 500 ڈالر ہے، کی خریداری سے ایرانی چائے کی پٹی کی برآمدات کی پہلی منزل ہے اس کے بعد قازقستان کی باری آتی ہے جو ایران سے 112 ٹن چائے کی درآمدات کی ہے جن کی مالیت 126 ہزار9 ڈالر ہے اور ان دونوں کے بعد افغانستان نے 69 ٹن، جرمنی نے 37 ٹن، بھارت نے 35 ٹن، تاجیکستان نے 29 ٹن، روس نے 12 ٹن، ازبکستان نے 10 ٹن اور ترکی نے 6 ٹن کی چائے کی پٹی کی خریداری سے سب سے زیادہ ایران سے چائے کی برآمدات کی ہیں۔

انہوں نے ایران میں چائے کی پٹی کی درآمدات سے متعلق کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران، تقریبا 14 ہزار 354 ٹن چائے کی پٹی جن کی مالیت کی شرح 68 ملین 890 ہزار 794 ڈالر کی ہے، کو ملک میں درآمدات ہوئی ہے۔

لطیفی کا کہنا ہے کہ ایران، 14 مختلف ممالک سے چائے کی پٹی کی درآمدات کر رہا ہے جن میں سے سب سے زیادہ حصہ بھارت کا ہے جس سے 8 ہزار ٹن چائے کی درآمدات ہوئی ہے جن کی مالیت 36 ملین 812 ہزار 269 ڈالر کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی چائے کی فراہمی سے متعلق سری لنکا سے 13 ملین ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 11 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل چائے کی پٹی کی درآمدات ہوئی ہے۔

کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ سال کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں چائے کی سالیانہ درامدات تقریبا 60 ہزار سے 70 ہزار ٹن تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم چائے کے بین الاقوامی تجارتی اعدادوشمار پر دھیان دیں توہمیں پتہ چلتا ہے کہ دنیا کی چائے کی پیداوار کا 75 فیصد اور دنیا کی چائے کی برآمدات کا 60 فیصد صرف 4 ممالک کی ملکیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں فی الحال چائے کا تقریبا 42 بلین ڈالر سالانہ کاروبار ہوتا ہے اور دنیا بھر میں 50 کے قریب ممالک چائے کی کاشت کرتے ہیں۔ 160 سے زیادہ ممالک میں تقریبا 3 ارب افراد چائے پینے کے عادی ہیں اور صرف روس ہی کا دنیا کی چائے کی کھپت کے 10 فیصد کا حصہ ہے۔

لطیفی نے کہا کہ چین، سری لنکا، کینیا اور ہندوستان چائے کی پٹی کے سب سے بڑے برآمد کرنے والے ہیں اور روس، امریکہ، برطانیہ، مصر، پاکستان اور ایران دنیا میں چائے کے سب سے بڑے درآمد کرنے والے ممالک ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@