ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے چیمپئنز لیگ 2018 کے بہترین محافظ کے انتخاب کے لئے ایک سروے کیا ، جن ناموں میں ایرانی روائتی استقلال ٹیم کے کیھلاڑی ، کپتان "وریا غفوری" بھی شامل ہیں۔
اے ایف سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وریا غفوری نے استقلال کے تمام 10 میچوں میں حصہ لیا اور استقلال ٹیم نے اے ایف سی چیمپئنز لیگ 2018 کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
غفوری نے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ انہوں نے سعودی عرب کی الہلال ٹیم کے خلاف دو گول اسکور کیے۔
غفوری ایشین چیمپئنز 2018 میں جنوبی کوریا کے "لی یونگ" ، جاپان سے "کوکی آنزای" اور چین سے "لن پینگ" کے ساتھ بہترین محافظ کے اعزاز کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 19 جولائی 2020 - 15:52
تہران، ارنا – ایرانی فٹ بال کیھلاڑی "وریا غفوری" کو 2018 ایشین چیمپئنز لیگ کا بہترین محافظ نامزد کیا گیا۔