تہران، ارنا - ایرانی سرمایہ کاری پیٹرو کیمیکل گروپ کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ 4 منصوبوں کے نفاذ کیساتھ پیٹرو کیمیکل کی پیداواری صلاحیت میں 107 ہزار ٹن کا اضافہ ہوگا۔

یہ بات رسول اشرف زادہ نے آج بروز اتوار  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 103 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ 4 پیٹرو کیمیکل پروگراموں کے نفاذ کے ساتھ ہی ایران کی پیٹرو کیمیکل پیداوار کی گنجائش میں 107 ہزار ٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے کم ترقی یافتہ علاقوں میں نافذ ہوں گے جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اشرف زادہ نے کہا کہ ان چار منصوبوں میں سنقر میں میتھل امائن کی تیاری، لردگان میں میلمینی( Melamine )کرسٹل کی تیاری، ارومیہ میں Poly Aluminium Chloride)) پولیمر ایلومینیم کلورائد کی تیاری اور ماہشہر میں کاسٹک سوڈا جس سے مراد سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ ہوتا ہے، کی تیاری کے منصوبوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہ رواں سال میں تین پیٹرو کیمیکل پروجیکٹس جن میں ایلام کے الفین ، لردگان کے پیٹرو کیمیکل اور ارومیہ کے پوٹاشیم سلفیٹ منصوبے شامل ہیں، کے افتتاح کے ساتھ پیٹرو کیمیکل کی صلاحیت میں 2.2 ملین ٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@