تہران، ارنا – ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی اور امریکی قیدیوں کی رہایی اور تبادلے کیلیے کسی کی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے.

یہ بات علی ربیعی نے پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے موقع پر کہی.

انہوں نے کہا کہ کہ میں نے اب  دو سال پہلے ایرانی وزیر خارجہ کی تجویز کا ذکر کیا.

 انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ایران امریکہ کے علاوہ تمام ممالک کی کی جیلوں میں ایرانی قیدیوں کے تبادلے پر تیار ہے.

ربیعی نے کہا کہ اگر ہم ایران اور امریکہ کے قیدیوں کو تبادلہ کرنا چاہیں تو سوئس کے مفادات کے تحفظ کے آفس کے ذریعے تبادلہ کر سکتے ہیں تو کسی کی ثالثی کردار کی ضرورت نہیں ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@