تہران، ارنا – ایران میں قید ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنین زاغری کے وکیل نے کہا ہے کہ اپنی موکل کی چھٹی 17 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

یہ بات نازنین زاغری کے وکیل 'محمود بہزادی راد' نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہا کہ زاغری کی چھٹی رواں ہفتے کے آخرتک توسیع کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ زاغری کی مشروط رہائی  کے بارے میں عہدیداروں اور عدالتی حکام کی رائے کے منتظر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نازنین زاغری ایک ایرانی نژاد برطانوی خاتون ہیں جنہوں نے ایک برطانوی شہری سے شادی کی ہیں، وہ 3 اپریل 2016 کو ایران میں سیکورٹی مسائل کی بنا پر انھیں گرفتار کر لیا گیا. جس  کے بعد عدالت نے انھیں 5 سال کی سزا سنادی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@