نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  نے میشل باشلٹ کے بیان، کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک پر پابندیاں کا خاتمہ کیا جائے، کی بھرپور حمایت کے ساتھ ساتھ تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں ایران کے ساتھ باہمی تعاون کریں۔

یہ بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کے ترجمان اسٹیفن دوجریک نے گزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ آنٹونیو گوٹریش نے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک پر عائد کی جانے والی پابندیاں کے خاتمے کیلیے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق "میشل باشلٹ کی درخواست کی بھرپور حمایت کے علاوہ تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ اس وائرس کے خلاف جنگ میں ایران کیساتھ باہمی تعاون کریں۔

ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے نے پوچھا کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  آنٹونیو گوٹریش دنیا بھر میں فائر بندی کی ضرورت پر زور دیا تو ایرانی عوام کے خلاف امریکی معاشی جنگ کے بارے میں ان کا کیا موقف ہے؟ آنٹونیو گوٹریش کے ترجمان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ آج میشل باشلٹ جنیوا میں کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ممالک پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں کیونکہ یہ پابندیاں صحت اور انسانی حقوق کے شعبوں کو متاثر کرتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کے ترجمان نے کہا کہ میشل باشلٹ کے خیال میں اس وائرس کی وبا ہم سب کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنٹونیو گوٹریش نے ایرانی وزیر خارجہ کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم پوری طرح آگاہ ہیں کہ دوسرے ممالک کی بہ نسبت ایران کو طبی سامان کو بھیجنا زیادہ مشکل ہے۔

گوٹریش نے اقوام متحدہ کے ممبران اور تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نازک وقت پر ایران کے لئے ضروری سہولیات کی فراہمی کریں۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز تک ملک میں مجموعی طور پر 24811 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1934 افراد جاں بحق اور 8931 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@