تفصیلات کے مطابق، جمعہ کی صبح کی شام ایران کے مقامی وقت 7 بج کر 23 منٹ پر نئے سال 1399 کا آغاز ہوگیا.
آج جمعہ کے دن ایرانی کلینڈر کے مطابق، نئے ایرانی سال 1399 کے پہلے مہینے فروردین کا آغاز ہوگا.
نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایرانی عوام اپنے گھروں میں ایک ہی دسترخوان پر نئے سال کے آغاز کی دعا پڑھتے ہیں.
نوروز کی ایک دلچسپ رسم یہ ہے کہ لوگ سال کے آغاز پر اپنے گھروں میں ایک خصوصی دسترخوان بچھاتے ہیں جس پر سات مختلف اور مخصوص اشیاء رکھی جاتی ہیں جن کا نام حروف تہجی کے مطابق "س” سے شروع ہوتا ہے. اس رسم کو "ھفت سین ” کا نام دیا جاتا ہے.
نوروز 12 ممالک ميں منايا جاتا ہے جن میں اسلامی جمہوريہ ايران، پاکستان، ترکی، آذربائيجان، بھارت، ازبکستان، کرغستان، قازقستان، افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان اور عراق شامل ہيں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 20 مارچ 2020 - 07:40
تہران، ارنا - آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے ہجری شمسی سال 1399 کا آغاز ہوگیا جبکہ ایرانی عوام قومی عزم و جذبے سے نئے سال اور نوروز کا جشن منائیں گے.