تفصیلات کے مطابق، "مہدی تاج" اور "شیخ حمدبن احمد آل ثانی" نے ہفتہ کے روز دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ مقابلوں کے موقع پر ایک دوسرے کیساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے گزشتہ سال کے دوران ایران اور قطر کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل پیراہونے اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
اس کے علاوہ دونوں فریقین نے 2022 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی میں ایرانی فٹ بال فیڈریشن اور قطر کیساتھ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران قطر کی میزبانی میں 2022 میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے انعقاد میں حصہ لے گا جس کے لئے ملک کے جنوبی سیاحتی جزیرہ کیش ان سرگرمیوں کا محور ہوگا.
تفصیلات کے مطابق، قطر 2022 فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@