ایرانی پہلوانوں "محمد جواد ابراہیمی اور امیرحسین زارع" نے روس کے شہر قفقاز میں منعقدہ فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں بالترتیب ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے حاصل کرلیا.
ابراہیمی نے منعقدہ مقابلوں کے 92 کلوگرام کے زمرے میں اپنے روسی حریفوں کو شکست دے کر ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا.
زارع نے بھی ان مقابلوں کے 125 کلوگرام کے زمرے میں اپنے ازبک، روسی اور امریکی حریفوں کو جارحانہ شکست دے کر ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا.
تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی فری اسٹائل مقابلوں کا 7 دسمبر کو روسی شہر ولادی قفقاز میں انعقاد کیا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2019 - 09:40
تہران، ارنا – ایرانی پہلوانوں نے روس میں آلانز کپ فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.