تہران، ارنا - ایرانی آرمی کے ایک سنیئر کمانڈر نے کہا ہے کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران کی عسکری صلاحیت اور دفاعی ڈیٹرنس گزشتہ چار دہائیوں کے مقابلے میں آج ایک مضبوط پوزیشن پر ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے مقابلے میں بھی آج ملک کی دفاعی صلاحیت میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے.

یہ بات ایڈمیرل "حبیب اللہ سیاری" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران فوجی لحاظ سے ایک طاقتور ملک ہے اور اس کی اعلی پوزیشن کی وجہ سے کوئی دشمن اس کے خلاف جارحیت کی جرات نہیں رکھتا ہے.
ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ آٹھ سالہ تحمیلی جنگ کے آغاز میں ہمارے ہتھیار مغرب سے متعلق تھے اور ہمارے پاس بہت بڑے سامان موجود نہیں تھے اور ہم اس کے استعمال اور مرمت نہیں کرسکیں مگر آج ایسے سامان نہ صرف ملک کے اندر میں تیار کئے جاتے ہیں بلکہ دھمکیوں کے خلاف مقامی اور مناسب ہتھکنڈے سے استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے تحمیلی جنگ کے بعد مختلف میزائل اور بحری بیڑے کی پیداواری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران ہمارے پاس کوئی میزائل موجود نہیں تھا اور خلیج فارس میں ہماری بحری فورسز محدود تھی مگر آج مختلف میزائل تیار کرکے قومی بحری بیڑے کو مختلف علاقوں کو بھیج کر رہے ہیں.
*274**9393
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@