تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی 40 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہوئیں.

تفصیلات کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ برائے سال2018 -19 جاری کر دی، ایران کی 40 یونیورسٹیز عالمی رینکنگ میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، بابل نوشیروانی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، یاسوج یونیورسٹی، امیر کبیر انڈسٹریل یونیورسٹی، کاشان، مشہد میڈیکل سائنسز، شریف انڈسٹریل یونیورسٹی، تہران میڈیکل سائنسز یونیورسٹی، امام خمینی انٹرنیشنل یونیورسٹی، ایران میڈیکل سائنس یونیورسٹی، ایران سائنس اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی، اصفہان انڈسٹریل یونیورسٹی، شہید بہشتی میڈیکل سائنسزی یونیورسٹی، شیراز انڈسٹریل یونیورسٹی، تبریز یونیورسٹی، تبریز میڈیکل سائنسز یونیورسٹی، تہران یونیورسٹی، فردوسی یورنیورسٹی، اصفہان یونیورسٹی، اصفہان میڈیکل سائنسز یونیورسٹی، خواجہ نصرالدین طوسی یونیورسٹی، کردستان یونیورسٹی، مازندارن یونیورسٹی، شہید بہشتی یونیورسٹی، شیزار یو نیورسٹی، الزہرا یونیورسٹی، شہید مدنی یورنیورسٹی، بیرجند یونیورسٹی، بوعلی سینا یونیورسٹی، گیلان یورنیورسٹی، خوارزمی یونیورسٹی ، سمنان یونیورسٹی، شہید باہنر یونیورسٹی، شہید چمران یونیورسٹی، شہرکرد یو نیورسٹی، شاہرود انڈسٹریل یونیورسٹی، شیراز میڈیکل سائنسز یونیورسٹی، اورمیہ یونیورسٹی، زنجان یو نیورسٹی اور یزد یونیورسٹی ٹایمز ہائر ایجوکیشن کی بہترین جامعات کی رینکنگ میں شامل ہیں۔

*274**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@