تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دے کر عظیم ایرانی رہنما اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا.

ایرانی صدر حسن روحانی، نائب ایرانی صدر سنیئر اسحاق جہانگیری اور کابینہ کے دوسرے اراکین نے ہفتہ کے روز ہفتہ حکومت کے آغاز کے موقع پر امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا.
ایرانی صدر اور ان کی کابینہ نے اس موقع پر امام خمینی (رح) اور ان کے قریبی ساتھی اور سابق صدر آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی مرحوم کے مقدس مزار سمیت شہدائے انقلاب میں حاضر ہوکر شہدا کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.
اس موقع پر امام خمینی (رح) بارگاہ انتظامیہ کے سربراہ سید حسن خمینی بھی شریک تھے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@