تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی تن سازی ٹیم نے چین میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی تن سازی ٹیم نے چین میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں مجموعی طورپر 6 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کیساتھ اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

 ہونے والے مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں "امیر کریمی" اور "صادق احمدی"، " یاسر بخرد"، " مہدی ارزشمند"، " محمود شریف پور" اور" حسن خسرو آبادی" نے بالترتیب 75، 80، 85، 90، 100 اور +100 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 6 طلائی تمغے جیت لیے۔

 اس کے علاوہ "محسن ہادی نژاد" اور  "سجاد حیدری" نے بھی بالترتیب ایک کانسی اور ایک چاندی کے تمغے جیت لیے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@