تہران، 21 فروری، ارنا – ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کردیا ہے کہ دو دہشتگرد گروہوں کو ایرانی صوبے کردستان میں پکڑ لیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے شعبے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے حساس اداروں نے ایران کے مغربی صوبے کردستان میں داعش دہشتگرد گروپ سے 13 ملوث افراد کو پکڑ لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق، ان گروپوں کا مقصد ایران کے مغربی صوبے کردستان میں بم دہماکے، عوام اور بعض سنی عالموں کو قتل کرنا تھا جسے ایرانی حساس ادارے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔
274*9410**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@