یہ بات "علی لاریجانی" نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ملک کے جنوب مشرقی شہر زاہدان کے قریب پاسداران انقلاب فورسز کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کردیا۔
لاریجانی نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اپنی سرزمین میں دہشتگرد گروہوں کی نقل و حرکت اور سازشوں پر جوابدہ ہونا ہوگا.
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ اور سیکورٹی ادارے مولث عناصر کو بے نقاب کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں اور اس موضوع پر پاکستان غیرذمہ دارانہ عمل نہیں کرسکتا ہے.
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت کا احترام کرتے ہیں مگر اس ملک کی جانب سے ایسے واقعات دو طرفہ تعلقات کو خراب کرے گا.
تفصیلات کے مطابق، بدھ کے روز ایک خودکش بمبار نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں زاہدان شہر سے خاش جانے والی پاسداران اسلامی انقلاب کے اہلکاروں کی بس کو نشانہ بنایا۔
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے بیان کے مطابق، ملک کے جنوب مشرقی شہر زاہدان کے قریب پاسداران انقلاب فورسز کی بس پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 13 بھی زخمی ہیں۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 17 فروری 2019 - 09:56
تہران، 17 فروری، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو زاہدان کے حالیہ دہشتگرد حملے پر جواب دینا ہوگا کہ کس طرح دہشتگرد اس کی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے ایران میں سفاکانہ کاروائیاں کرتے ہیں.