یہ بات 'ایرج مسجدی' نے گزشتہ رات عراقی شہر بصر میں ایران اور عراق کے درمیان مشترکہ اقتصادی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ فی الحال ایران اور عراق کے درمیان غیرتیل مصنوعات کی برآمدات اور تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس میں ہمیں بجلی اور گیس کی برآمدات کو شامل کرنا چاہیے.
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ایران نے دہشت گرد داعش گروپ کے خلاف جنگ کے دوران عراق کا ساتھ دیا تو اب بھی ہم عراق کی بحالی کے لیے اس ملک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے.
ایرانی سفیر نے ایران اور بصرہ کے درمیان مشترکہ سرحد کو دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ بصرہ، ایران اور عراق کے درمیان مؤثر اقتصادی کوششوں کا مرکز بن سکتا ہے.
مسجدی نے کہا کہ عراق میں ایرانی کمپنیوں کی موجودگی، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی مزید توسیع کی نوید دے رہی ہے.
تفصیلات کےمطابق، ایران اور بصرہ کی اقتصادی کانفرنس کا گزشتہ روز سے کل تک بصرہ میں منعقد ہو گی جس میں دونوں ممالک سے 120 سرگرم اقتصادی کارکنوں اور 34 ایرانی کمپنیوں کے نمائندے شریک ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2018 - 11:30
بصرہ، 17 دسمبر، ارنا – عراق میں تعینات ایرانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ سالوں میں ایران اور عراق کے درمیان تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ سکے گا.