لاہور، 20 نومبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جامعہ پیام نور اور پاکستان کی پنجاب یونیورسٹی نے دوطرفہ اور بین الاقوامی سطح پر سائنسی شعبے میں مشترکہ تعاون کے مقصد سے معاہدے پر دستخط کردئے.

تفصیلات کے مطابق، یہ معاہدہ پیام نور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر ''محمد رضا زمانی'' کے دورہ پاکستان کے موقع پر طے پایا.
محمد رضا زمانی اور جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر ''نیاز احمد اختر'' نے لاہور میں ایک خصوصی تقریب کے موقع پر دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے.
اس معاہدے کے تحت پیام نور اور جامعہ پنجاب پروفیسرز کے تجربات کے تبادلے بالخصوص فارسی زبان کے شعبے میں اساتذہ کے تبادلے، مشترکہ کتابوں کی اشاعت اور سائنسی شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھائیں گی.
اس کے علاوہ ایران اسٹڈیز کے شعبے کا قیام، فارسی کلاسز کا انعقاد، دونوں ممالک کے طلبا کے لئے اسکالرشیپ اور اساتذہ کے لئے ورکشاپ کے انعقاد پر بھی تعاون کیا جائے گا.
اس تقریب کے موقع پر ایرانی جامعہ کے چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور انہوں نے کہا کہ جامعہ پیام نور اور دوسرے ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے.
سربراہ پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر اختر نے دوست اور برادر ملک ایران اور پاکستان کے درمیان سائنسی اور یونیورسٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کا خیرمقدم کیا.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب اور پیام نور جامعات کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@