''بہرام قاسمی'' نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں یمنی صوبے 'الحدیدہ' کے علاقے 'الدریھمی' پر عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد پر سعودی اور اماراتی طیاروں کی جانب سے بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی.
اس دردناک حملے میں درجنوں افراد بالخصوص نہتے عورتیں اور بچے جاں بحق ہوگئے.
قاسمی نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یمن کے کم عمر بچوں کی اسکول بس پر فضائی جارحیت کو دنیا نہیں بھولی تھی کہ ظالم جارحیت کرنے والوں نے ایک بار پھر یمنی بچوں اور عورتوں کو خون میں نہلادیا.
انہوں نے کہا کہ یمن کے خلاف مظالم اور جارحیت کرنے والوں کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی ہی مظلوم عوام پر ظلم کی انتہا کی اصل وجہ ہے.
ایرانی ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن پر جارحیت کے خاتمے بالخصوص سعودی اور اماراتی بمباری کو روکنے کے لئے کردار ادا کریں.
انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے یمن کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو ھتھیاروں کی فراہمی کررہے ہیں انھیں اس ابتر صورتحال پر جواب دینا ہوگا، جارحیت کرنے والوں کے حامی اس جرم میں برابر کے شریک بھی ہیں.
انہوں نے بین الاقوامی برادری بشمول اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ یمن میں سویلین آبادی کے تحفظ بالخصوص عورتوں اور بچوں کی حفاظت کے لئے آگے بڑھے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 24 اگست 2018 - 14:37
تہران، 24 اگست، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے یمن میں بے گھر افراد بشمول عورتوں اور بچوں پر حالیہ فضائی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت کرنے والوں کے حامیوں کو یمن کی دردناک صورتحال پر جواب دینا ہوگا.