سربراہ انصاراللہ 'عبدالمک بدرالدین الحوثی' نے گزشتہ روز 'صالح صماد' کے قتل پر اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ ہم اس سفاک جرم کا جواب ضرور دیں گے.
انہوں نے کہا کہ سامراج قوتوں بشمول امریکہ اور سعودی عرب صالح صماد کے قتل میں ملوث ہیں تاہم صالح صماد کی شہادت سے دشمنوں کے خلاف یمنی عوام کے عزم مزید مضبوط ہوا ہے.
انصاراللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ شہید صالح صماد کے قتل سے سامراجی طاقتوں کو کچھ نہیں ملے گا.
تفصیلات کے مطابق، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین 'صالح صماد' جمعرات کے روز صوبے حدیدہ میں سعودیوں کے فضائی حملوں کے ساتھ شہید ہوگئے.
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اپنے ایک بیان میں صالح صماد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سامراجی طاقتوں کو ثابت کریں گے کہ یمنی قوم اور حکومت کبھی بھی ناکام نہ ہوگی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 24 اپریل 2018 - 12:53
تہران، 24 اپریل، ارنا - یمن کی مزاحمتی موومنٹ انصاراللہ کے سربراہ نے تنظیم کی مرکزی کونسل کے صدر صالح صماد کے قتل کا سخت بدلہ لینے پر انتباہ کیا ہے.