تہران، 8 نومبر، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے صوبے حجہ پر سعودی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر بمباری اور محاصرے کا تسلسل سعودیوں کی کمزوری کی علامت ہے.

تفصيلات كے مطابق 'بہرام قاسمي' نے بدھ كے روز اپنے ايك بيان ميں يمن كے حجہ شہر ميں دھماكے اور بمباري واقعے ميں جاں بحق ہونے والوں كے لواحقين كے ساتھ يكجہتي كا اظہار كيا.

انہوں نے كہا كہ رہائشي علاقوں ميں بمباري كا تسلسل، ہوائي، بحري اور زميني راستوں كي ناكہ بندي اور انساني امداد تك رسائي كي اجازت نہ ملنا سعودي عرب كي ناكامي، مايوسي اور كمزوري كي علامت ہے.

قاسمي نے يمني مظلوم قوم كے خلاف سعودي عرب كے ايسے وحشيانہ حملے اور بين الاقوامي تنظيموں كي انساني امداد روكنے كے مقابلے ميں عالمي برادري كي خاموشي پر كڑي تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ ايسے ظالمانہ اقدامات انساني اور بين الاقوامي حقوق كي كھلي خلاف ورزي ہے.

ايراني ترجمان نے اقوام متحدہ اور يمني بحران ميں موثر ممالك سے ايسے حملوں اور مظلوم عوام بالخصوص خواتين اور بچوں كے قتل عام كے خاتمے كے لئے سنجيدہ اقدامات كا مطالبہ كيا.

ياد رہے كہ سعودي عرب نے پير كي رات يمن كے صوبے حجہ پر حملہ كيا جس كے نتيجے ميں 50 سے زائد افراد شہيد اور زخمي ہوگئے.

9393**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@